چیف کوآرڈینیٹر یورپ محمد شکیل چغتائی آنکھ کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر واپس آ گئے

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

جرمنی (نمائندہ خصوصی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کی اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ ،عالمی چیرمین ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشن، مشہور ایشین یورپی صحافی و شاعر، محمد شکیل چغتائی عارضہ چشم کی وجہ سے ورشو اسپتال کے شعبہ چشم میں آپریشن کے لئے تشریف لے گئے۔ جہاں پہلے دن انکی آنکھوں کے مختلف ٹیسٹ ہوئے، جس میںڈاکٹروں کے علاوہ شعبہ ء چشم کے سربراہ چیف ڈاکٹر نے بھی شرکت کی۔ جس کے بعد پہلے انکی بائیں آنکھ کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسرے دن چیف ڈاکٹر نے شکیل چغتائی کی آنکھ کا آپریشن انتہائی مہارت سے سر انجام دیا،جس کے بعد دوبارہ تمام ٹیسٹ ہوئے اورانہیں رات وہیں گزارنے کا مشورہ دیا گیا۔ تیسرے دن آخری ٹیسٹ کے بعد آپریشن کو کامیاب قرار دے دیا گیااوراسی دن دوپہر کو انکی پٹی کھول دی گئی اور وہ بخیریت گھرواپس آگئے،جہاں وہ آرام فر ما رہے ہیں۔چند دن بعد وہ امریکہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اسکی تیاری میں مصروف ہیں۔

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai

Shakeel Chugtai