چیف کوآرڈینیٹر یورپ محمد شکیل چغتائی کا 22 جولائی جمعہ کو کشمیریوں کیلئے مظاہرہ کا اعلان

M. Shakeel Chughtai

M. Shakeel Chughtai

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںآزادی کی تازہ لہر سے بوکھلا کربھارت کی عسکری افواج نے کشمیریوں کے خلاف اپنی پرتشدد کاروائیوں،قتل و غارت،ناجائز گرفتاریوں،کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اورکرفیو کے نفاذ نے ساری دنیا میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں میں غم و غصہ کا طوفان بپا کر دیا۔

جگہ جگہ سیمینارز، جلسوںو مظاہروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔حکومت پاکستان نے٢٠ جولائی ٢٠١٦ء کو کشمیریوں پر مظالم کے خلاف یوم سیاہ قرار دیا۔ یورپ میں کشمیر کونسل ای یو کے قائدعلی رضاکی جانب سے کئی یورپی ممالک میںبیک وقت مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔فری کشمیرآرگنائزیشن،برلن نے بھی اس اعلان پر لبیک کہتے ہوئے ٢٢ جولائی ٢٠١٦ ء کو مظاہرے کا اعلان کیا، جو برانڈنبرگ ٹور پرڈھائی بجے دوپہر شروع ہوگا۔

اس سلسلے میںسفارتخانہء پاکستان جرمنی میں٢٠ جولائی کوکشمیر سیمینار کے بعدکشمیر فورم انٹرنیشنل کے عالمی چیرمین ،چیر مین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ ،سرپرست منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورویورپ ،سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹرپاکستان عوامی تحریک یورپ سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹر،مشہور و معروف عالمی ایشین صحافی و شاعرمحمد شکیل چغتائی کے ایما پر جرمنی و برلن کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے اہم رہنمائوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میںپاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے رہنما منظور اعوان؛ پی پی پی برلن کے رہنما ظہور احمد؛پاکستان مسلم لیگ (ن) جرمنی کے سینئرنائب صدر سید آصف محمود؛ یوتھ ونگ پی ایم ایل (ن)کے چیف آرگنائزر جرمنی عنصر بٹ؛ ریجنل سر براہ برلن جرمن پاکستان فورم وزیر حسین ملک؛فری کشمیر ا رگنائزیشن کے صدرصدیق کیانی؛سابق صدر MQI برلن صدیق اکبر؛MQI برلن کیجنرل سکریٹری محمد ارشاد اور دیگر افراد موجود تھے۔مظاہرہ کے لئے ہفتہ،٢٣ جو لائی کی اجازت تھی۔

باہمی مشاورت کے بعد شکیل چغتائی نے تجویز پیش کی کہ کمیونٹی اتحاد کے پیش نظرہفتہ کے بجائے مظاہرہ جمعہ کو ہی کیا جائے اور چونکہ ہمارے پاس اجازت ساڑھے تین بجے کی ہو گی،اس لئے فری کشمیر آرگنائزیشن کے پروگرام میں بھی خلل نہیں پڑے گا۔

اس تجویز کی بھر پور حمایت کی گئی اور طے ہوا کہ مظاہرہ کے اشتہار،اعلان وانتظامات کشمیر فورم انٹرنیشنل کی ذمہ داری ہو گی ۔ مظاہرہ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تنظیمات مکمل تعاون کریں گی۔اس فیصلہ کے مطابق محمد شکیل چغتائی نے٢٢ جولائی٢٠١٦ئ،جمعتہ المبارک کو برانڈ نبرگ ٹور پر ساڑھے تین بجے سہ پہرکشمیریوںکی حمایت ا ور انڈین افواج کے غیرانسانی و ظالمانہ رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کرتے ہوئے جرمنی ا ور برلن کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی استدعا کی ہے۔