چیف انجینئر غلام محمد کے بطور چیف ایگزیکٹو چارج سنبھالنے پر شہری حلقوں کی طرف سے مبارکباد

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (نامہ نگار) چیف انجینئر غلام محمد کے بطور چیف ایگزیکٹو چارج سنبھالنے پر شہری حلقوں کی طرف سے مبارکباد۔ صدر انجمن شہریاں سنیئر صحافی محمود احمد خان لودھی، محمد عباس نعیم، سید شہباز بخاری اور دیگر نے چیف انجینئر غلام محمد کے بطور چیف ایگزیکٹو تعینات ہونے اور چارج سنبھال کر کام شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ غلام محمد اپنی کہنہ مشق صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صارفین اور ملازمین کے مسائل کے بروقت تدارک سے گیپکو کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے۔

شہری حلقوں نے گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے چیف انجینئرغلام محمد کی بطور چیف ایگزیکٹو تعیناتی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے فیصلے کے ثمرات بہت جلد عام آدمی تک پہنچیں گے۔