کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/10/2015

Wedding Reception

Wedding Reception

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائرکٹر لینڈ ریکاڑ سردار عرفان خان سیہڑ کی شادی ان کے چچا شاہین خان سیہڑ مرکزی صدر سرائیکستان قومی موومنٹ کی صاحبزادی روحی خان سے سر انجمن پائی۔ دعوت ولیمہ میں ایم پی اے عنایت اللہ خان شہانی، انیل حیدر ایس پی لاہور ، موارن خان ایس پی سوات ، عمر فاروق ڈی ایم جی ، طیب خان ڈی ایم جی لاہور ، اطہر محمود کانجو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن لودھراں ، ڈاکٹر ساجد ارئیں ، ملک غلام حیدر تھند سابق ایم این اے و ضلع ناظم لیہ ، سردار منظور خان دریشک ، اختر گوپناگ ، پروفیسر سبطین ، نصراللہ قریشی ، صدر انجمن تاجران کروڑ طارق محمود پہاڑ ، سردار مہدی خان ، سردار جام محسن یٰسین ، سردار ہیبت علی خان ڈپٹی سیکریٹری ، چوہدری ضیاء الحسن ایڈووکیٹ ، سردار شیرباز خان سول جج ، صفدر بھٹی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تاجر برادری اور شہری محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ امن بھائی چارے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دہشتگردی سے نجات کیلئے ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلانا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں نائب صدر ملک قیصر عباس ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی اور شیخ احسان اللہ اور میاں عبدالرحمن چیف آرگنائزر انجمن شہریان نے شرکت کی۔ طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ شہدائے کربلا حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے رفقاء کی قربانی دے کر ہمیشہ کیلئے اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور تاجر انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور جلوسوں کے راستوں جنوبی بازار اور مین بازار سے مکمل طور پر رکاوٹیں ہٹا لی جائیں۔