چیف جسٹس آف پاکستان کے حالیہ ریمارکس کے بعد میاں نوازشریف حق حکمرانی کھو چکے ہیں

Dr Asad Moazzam

Dr Asad Moazzam

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف سٹی کے صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حالیہ ریمارکس کے بعدمیاں نوازشریف حق حکمرانی کھو چکے ہیں اب ان کا اقتدار میں ٹکے رہنا بلاجواز ہے اس لیے وہ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معرض و جود میں آئے تقریباً 70 برس ہونیوالے ہیں مگرآج تک کسی بھی سطح کی عدلیہ نے عوام کو حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کو نہیں کہا بادشاہوں کی طرح وطن عزیز میں بادشاہت قائم کرکے جمہوریت کو فٹبال بنانے والے آمریت سے بھی بدترین لوگ ہیں’ پرویز مشرف نے ججز کو نظر بند کرکے جو جرم کیا اس کی وہ سزا ضرور بھگتے گا مگر عوام کا رزق ان سے دور بلکہ بہت دور کرنے والوں کا جرم تواس ڈکٹیٹر سے بہت بڑا ہے ‘ اپنی تجوریوں کو ڈالرز اورپائونڈز سے بھر کرغریبوں کو پاکستانی سکے کی پہنچ سے دور کرنے والے یہ نام نہاد شریف کسی صورت بھی عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

عدالتی ریمارکس کے بعد اب عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ عمران خان کیوں ان کرپٹ اوربزدل حکمرانوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بند ضرو ر کریں گے اگر 30 کو نہیں تودو دن ہٹ کر کر دیں گے مگر اپنے فیصلے سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے’ ملکی خزانے کو نزلہ’ زکام اور امریکن سنڈی کی طرح چمٹ جانے والوں کو بہت طویل اور حقیقی احتساب کی چکی سے گزرنا ہوگا ‘ اب ان لوگوں کا مسکن سعودی عرب جیسی پاک زمین نہیں بلکہ مچھ یا اڈیالہ جیل کی کال کوٹھری ہوگی۔