چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو برطرف کردیا

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو برطرف کر دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے 2 سول ججز کو برطرف جبکہ ایک خاتون جج کو جبری ریٹائر کردیا۔

برطرف ہونے والے ججز میں غلام شبیر سومرو اور مظفر علی راجپوت شامل ہیں۔ جبکہ خاتون جج سلمیٰ بانو پھلپھوٹو کو جبری ریٹائرکردیاہے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سول ججزکو کرپشن کے الزام اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر برطرف کیا گیا۔