چیف جسٹس نے مقدمات کی سماعت کیلئے بینچز تشکیل دے دیئے

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے آئندہ ہفتے میں 3 دن مقدمات کی سماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیئے ۔ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر دو بنچ مقدمات کی سماعت کرینگے ۔ سپریم کورٹ کی 21 سے 23 دسمبر 2015 تک کی کاز لسٹ کے مطابق بنچ 1 جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں ۔ بنچ نمبر 2 جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہوگا۔

آئندہ ہفتے کراچی میں 1 اور لاہور رجسٹری میں 3 بنچ مقدمات کی سماعت کرینگے ۔ کراچی میں بنچ 1 جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا جبکہ لاہور رجسٹری میں بنچ 1 میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا بندیال ، بنچ نمبر 2 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس منظور احمد ملک شامل ہونگے اور بنچ نمبر 3 جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا ۔