وزیر اعلی کی خصوحی گرانٹ ،ٹھیکیدار 80 فیصد بل نکلوا کر ہڑپ کر گیا

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) وزیر اعلی پنجاب کی سوا چار کروڑ روپے کی خصوحی گرانٹ سے زیر تعمیر نول کلے والی تا گودھا روڈمیں دوران تعمیر ناقص میٹریل استعمال کرنے کی وجہ سے کئی کئی فٹ گہرئے کھدے پر گے ٹھیکیدار نے محکمہ ہائے وئے کے اوور سیر اصغر ڈوگر سے ملی بھگت کر کے 80فیصد بل نکلوا کر ہڑپ کر گیا ہم خرد بردکی گئی سرکاری رقم ٹھیکیدار کی سکیورٹی کی رقم ضبط کرکے وصول کر لیں گے

ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 127 کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منور علی گل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہ میں نے نول کلے والی گودھا تا ٹارویاں والی روڈ کی از سرنو تعمیرکے لیئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے سوا چار کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کرائی اور محکمہ ہائے وئے نے اسکی تعمیر شروع کی جب ان سے سوال کیا کہ ٹھیکیدار نے ایک طرف روڈ پر ناقص میٹریل استعمال کیا ہے اور دوسری طرف اس کی ٹھکنس جو کہ چھ انچ ہونی چاہیے تھی وہ صرف دو انچ ہے اور روڈ کی چوڑائی بھی کم ہے

جو نول کلے والی مردانہ ۔گودھا میں ار سی سی کی گئی ہے اس میں ڈون سائز کا سریا استعمال کیا گیا ہے اور یہ سریا چھ انچ کے فاصلے پر ڈالنا تھا مگر ٹھیکیدار نے اس کو دو فٹ کے فاصلے پر ڈال دیا ہے اور ٹھیکیدار نے محکمہ ہائے وئے کے کرپٹ اوور سیر اصغرڈوگر سے مل کر 80 فیصد بل بھی نکلوا لئیے ہیں اس پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منور علی گل نے کہا کہ ٹھیکیدار کی 75 لاکھ کے قریب محکمے میں سیکورٹی فیس موجود ہے ہم وہ کاٹ کر خرد بر کی گئی سرکاری رقم وصول کر لیں گے

انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائے وئے کو یہ روڈ ہر حالت میں مکمل کرنی ہے اگر ٹھیکیدار نے چوں چرا کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی منور علی گل نے کہاکہ اس معاملے میں وزیر اعلی پنجاب بہت سخت ہیں اگر وہ ترقیاتی کاموں کے لیئے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کرتا ہے تو وہ اس کا حساب کتاب بھی ان محکموں سے لینا جانتا ہے