وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور کے سامنے شدید احتجاج کریں گے کسان رہنمائوں کی گفتگو

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) محکمہ انہار رکھ راجباء اعوان چک 39 شیخم کے سب انجینئر ذو الفقار چیمہ اور پتو کی مائنزر منڈیانوالہ نہر کے سب انجینئر شیخ ذوالفقار کے خلاف درجنوں دیہات کے ہزاروں لوگوں کا بھاری رشوت لینے کے باوجود پانی نہ دینے موگے تو ڑنے پر شدید احتجاج اگر ہمارا پانی پورا نہ کیا گیا اور توڑے گئے مو گے بند نہ کئے گئے تو وزیر اعلیٰ ہا ئو س لاہور کے سامنے شدید احتجا ج کریں گے۔

کسان رہنما ئوں کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق تحصیل پتو کی کے درجنوں دیہات جن میں ہنجرا ئے کلاں ،شیخم ، کھڈیاں چک 41،کچہ پکہ ،اعوان چک 39،چک37، اس کے علا وہ منڈیا نوالہ ،حسین خانوا لہ ،بھا ئی کوٹ ،جا گو الہ وغیرہ کے لوگوں نے پریس کلب کے سامنے کرپشن کنگ سب انجیئر شیخ معظم اور ذو الفقا ر چیمہ جو کہ اپنے آ پ کو صو با ئی وزیر آب پا شی کے کا ر خاص کہتے ہیں اور یہ بر ملا کہتے ہیں کہ ہم صو با ئی وزیر آب پا شی اور محکمہ انہا ر کے اعلیٰ افسران کو ہر ماہ بھا ری رشوت دے کر یہاں لگے ہو ئے ہیں ان کے خلاف کو ئی کارو ائی اس لئے نہیں کی جا تی کہ یہ محکمہ انہا ر کے کما ئو پتر مشہور ہیں۔

کسا ن رہنما ئوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطا لبہ کیا کہ ان کر پٹ افسران کی وجہ سے پا نی نہ ملنے کی وجہ سے ہما ری فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ یہ کرپشن کنگ ہم سے لاکھوں روپے لیکر بھی ہمیں ہما را پا نی نہیں دے رہے بلکہ انھوں نے بڑے زمیندا روں سے مل کر نہروں کے تمام مو گے تو ڑے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیل پر پا نی جا نا نہ ممکن ہے کسا ن رہنما ئوں نے صحا فیو ںرانا محبو ب صد ر پریس کلب پتو کی ، کرامت علی وٹو وغیرہ کو بتایا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ہما را پا نی نہ پو را کیا گیا تو ہم وزیر اعلیٰ ہا ئو س لا ہور کے سامنے ان کرپٹ سب انجینئروں شیخ معظم اور ذوالفقا ر چیمہ کے خلاف احتجاجی دھرنہ دیں گے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313