وزیر اعلیٰ کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں ائرکنڈیشن نہ چلانے کی ہدایات

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی نے موبائل کورٹس کے قیام کے بل کی منظوری دیدی۔ایوان سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے بجلی کا بحران حل ہونے تک اسمبلی میں ائرکنڈیشن نہ چلانے کی ہدایات جاری کردیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شروع ہوا ۔وزیرقانون امتیاز شاہد قریشی نے خیبرپختونخوا پولیس آرڈر ترمیمی بل اور اسٹیبلشمنٹ آف موبائل کورٹس بل پیش کیا۔ایوان نے اسٹیبلشمنٹ آف موبائل کورٹس بل منظورکرلیا۔

اسمبلی نے تنظیم للسائل والمحروم ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔قومی وطن پارٹی کی خواتین اراکین انیسہ زیب اور معراج ہمایون نے بل جلدی پیش کرنے اور زیربحث نہ لانے پر اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہدایت کی کہ جب تک ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوتی، اسمبلی میں ایئرکنڈیشن نہ چلائے جائیں۔