وزیر اعلی پنجاب نے پاکستان اور چین کو آئرن برادرز قرار دیدیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پاکستان اور چین کو آئرن برادرز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی نئی منازل طے کر رہی ہے، اقتصادی راہداری منصوبے سخطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

پاک چین بزنس فورم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ چین نے 46 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے شروع کئے ہیں،ایک چینی کمپنی نےچنیوٹ میں لوہے کے بڑے ذخائر دریافت کئے ہیں، چین کے زیگزم بنک نےاورنج لائن ٹرین کیلئے نرم شرائط پر قرض دیا ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر اور وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایاکہ صنعتی کانفرنس می 700 چینی وفود کی صورت میں شریک ہیں، دونوں ممالک عظیم دوستی کی نئی منازل طے کررہے ہیں۔