وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفارش پر چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل

Secretary Punjab

Secretary Punjab

لاہور (جیوڈیسک) زاہد سعید اس وقت گریڈ 22 میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، ان کا تعلق پاکستان سول سروسز کے 13 کامن گروپ سے ہے۔ پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام بھی انہی کے دور میں مکمل ہوا۔ اس سے قبل وہ کمشنر راولپنڈی تعنیات تھے، ان ہی کے دور میں پنڈی میں میٹرو بس کا ٹریک مکمل ہوا۔

زاہد سعید کو میٹرو بس پنڈی کا کام جلد مکمل کرنے پر صدارتی تغمہ برائے حسن کارگردی بھی دیا گیا۔ زاہد سعید پنجاب میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بھی رہے، جبکہ بطور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ اپنے کام کیوجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاصے قریب سمجھے جاتے ہیں۔