وزیراعلیٰ پنجاب کا، نعرہ مار نہیں پیار یہ نصب العین ہے نظر انداز

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کا، نعرہ آئیے دیکھئے ہم تعلیم کے لئے کیسے کوشاں ہیں، مار نہیں پیار یہ نصب العین ہے نظر انداز ، تعلیمی پالیسی کو پائوں تلے روندنے والی بااثر ہیڈمسٹریس نے طالبات کی تذلیل کو اپنا منشور بنالیا بچوں کے والدین کا شدید احتجاج وزیراعلٰی پنجاب کی طرف سے خلاف ورزی کی مرتکب ہیڈمسٹریس کو ای ڈی او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سزادینے کی بجائے من پسند سکول میں تعینات کرکے اپنی نااہلی واضح کردی ۔

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سوفیصد شرح خواندگی کے لیے گھر گھر مہم کے دوران پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کو سکول داخل کروانے کے لیے مثالی اقدامات کیے گئے مگر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 313 گ ب کی انتظامیہ/ ہیڈمسٹرس جوکہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہوکر سکول میں تعینات کی گئی جس نے عارضی بھرتی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکول کی بچیوں کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگا دیا ہے۔

متاثرہ طالبا ت کے والدین نے تحریری طورپر ای ڈی او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کو طالبات پر تشد دسمیت طالبات کو تشدد کرکے سکول سے بھاگنے پر مجبور کرنے جیسی صورتحال کی نشاندہی کی تو ای ڈی او ایجوکیشن نے معاملے کی سنگین صورتحال کے باوجود خود انکوائری کرنے کی بجائے ڈی او ایلیمنٹری زنانہ کو انکوائر ی کرنے کاحکم دیا جنہوںنے انکوائری آگے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میڈم راحیلہ جمیل کو لگا دی جو آج تک مکمل نہ ہوسکی، ہیڈمسٹرس جو کہ کنٹریکٹ پربھرتی ہوکر طالبا ت کے مستقبل کو تباہ کیے ہوئے ہیں، محکمہ تعلیم کے نااہل ضلعی افسران خلاف ورزی کی مرتکب ہیڈمسٹریس کو ریگولر کرنے میں مصروف ہے۔

حالانکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لیٹر نمبر DIR(CC)PST/15/CM-0105547 مؤرخہ 21-10-2015اور دوسرا لیٹر ڈی پی آئی پنجاب نے لیٹر نمبر 17911/F مؤرخہ 4-11-2015 کوجو ای ڈی او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کو لکھا گیا جس میں سات یوم کے اندر اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ دینے کے احکام جاری ہوئے، مگر محکمہ ایجوکیشن کے افسران خصوصاً ڈی او ایلمنٹری زنانہ اور ڈی ڈی او ایجوکیشن زنانہ نے انکوائری کرنے کی بجائے ہیڈ مسٹرس کو تحفظ دینا شروع کر رکھا ہے۔

متاثرہ طالبات کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی پی آئی پنجاب، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نعرہ مار نہیں پیاراور سوفیصد شرح خواندگی کو ملیامیٹ کرنے والی عارضی ہیڈمسٹریس کو نااہل قراردیتے ہوئے مستقل بنیادی پر بھرتی ہونے سے روکاجائے ڈی او ایلیمنٹری زنانہ نجمہ کوثر کا موقف ہے ہیڈمسٹریس کنٹریکٹ پر ہے جب مستقل ہوجائے گی تو اس کا تبادلہ کردیں گے اس نیوز کو نمایاں جگہ دے دیں ممنون ہونگا۔