پیرمحل کی خبریں 26/11/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل( نامہ نگار ) ملک میں قابل عمل منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ملک کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ آبادی تقریبا 18 کروڑ 80 لاکھ ہے۔پاکستان میں حکومت نے مردم شماری اور خانہ شماری کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ہر تحصیل سطح پر تیاری کا عمل جاری ہے ان خیالات کا اظہا ر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ میاں ظہور احمد مردم شماری کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا میاں ظہو راحمد نے بتلایا کہ پاکستان کے آئین کی رو سے ملک میں مردم شماری کا عمل ہر دس سال کے بعد ضروری ہے، تاہم پاکستان میں آخری مردم شماری 17 سال قبل 1998 میں ہوئی تھی۔1998 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 13 کروڑ اسی لاکھ کے قریب تھی۔ تاہم حال ہی میں جاری ہونے والے ملک کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ آبادی تقریبا 18 کروڑ 80 لاکھ ہے۔پائیدار ترقی اور قابل عمل منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد اعداد و شمار کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ جب یہ ہی نہیں معلوم کہ ملک کی آبادی کتنی ہے، کس صوبے کی کتنی آبادی ہے کس ضلع میں کتنی آبادی ہے، لوگوں کی تعلیم اور ان کا پیشہ کیا ہے ان کی اوسط عمریں کیا ہیں یہ سب کچھ مردم شماری کی بنیاد پر ہوتا ہے جو اصولی طور پر ہر دس سال بعد ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری میں صرف تعداد ہی کو نہیں گنا جاتا بلکہ اس میں آبادی کے علاوہ گھروں کی تفصیل فراہم کی جاتی ہے جو ملک میں ترقی اور منصوبہ بندی کی بنیاد فراہم کرتی ہے”بنیادی طور پر صرف تعداد ہی نہیں گنی جاتی بلکہ اس میں یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ ان (لوگوں کی عمر کیا ہے ان کی تعلیم کیا کتنے اسپتال، کتنے دفاتر، کتنے گھر ہیں ان میں کتنے افراد رہتے ہیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے۔حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمًحل نے مردم شماری کے لیے ہرممکنہ وسائل فراہم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ملک میں مردم شماری اور خانہ شماری کروانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کی تکمیل کے بعد یقینی طور پر منصوبہ بندی حقیقت کے قریب ہو جائے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کا جعلی چیئرمین سکول کی چیکنگ کے دوران گرفتار تھانہ پیرمحل پولیس کے حوالے تفصیل کے مطابق میاں عابد نامی شخص جوکہ وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کا چیئرمین بن کرگورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول پیرمحل اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پیرمحل کی چیکنگ کررہاتھاکہ شک پڑنے پر سکول انتظامیہ نے تھانہ پیرمحل پولیس کو اطلاع دے دی جس نے چھاپہ مارکر جعلی چیئرمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گرفتار ملزم کے قبضہ سے کافی مقدار میں وزٹنگ کارڈ اور کاغذات برآمد ہوئے ملزم ڈویژن بھر میں سکولوں کی چیکنگ کے بہانے رقم ہتھیا چکا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) پنجاب حکومت کے ای سسٹم کے اجراء سے اشٹام ہائے میں جعل سازی سے نجات ملنے سمیت سائلین کو کمپیوٹرائز اشٹام کی دستیابی چند قدم کے فاصلے پرہوئی جس کو کامیاب بنانے کے لیے اشٹام فروشوں کا تعاون نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل بھر کے اشٹام فروش سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمے کیلئے اسٹام پیپر کے اجرا کے پرانے اور فرسودہ نظام کو ختم کرکے ای اسٹام پیپرز سسٹم شروع کردیا گیا ہے ای اسٹام پیپر سے عوام کو جائیدار کی خریدوفروخت اور سرکاری فیسوں کی ادائیگی میں آسانی آئے گی اس سے کرپشن کا سلسلہ بھی رک جائیگاحکومت کا95فیصد ریونیو بھی بڑھ جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جائیدادوں کی خریدوفروخت فر د و انتقال کے سسٹم کو کمپیوٹر ائزڈ کردیا ہے اور جعل سازی کے مزید خاتمے کیلئے ای اسٹام پیپر سسٹم متعارف کروایا گیا ہے حکومت پنجاب کا ایک شاندار منصوبہ ہے جس سے جائیداد کے لین دین میں ہونے والے فراڈ جعلی اشٹام پیپر کی خریدو فروخت کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ اب ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے اشٹام پیپر خزانہ کی بجائے پنجاب بنک سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بنک سے اشٹام پیپر کا حصول نہایت آسان ہے۔ جس کیلئے 32-Aچالان آن لائن دستیاب ہو گا جسے پر کر کے کوئی بھی شہری پنجاب بنک کی مقررہ برانچ میں جا کر فیس جمع کرائے گا اسے کمپیوٹرائزڈ پرنٹ شدہ اشٹام پیپر مل جائے گاانہوںنے کہا کہ قبل ازیں جو کام تین دنوں میں ہوتا تھا وہ شفاف طریقے سے محض تین گھنٹے میں ہو رہا ہے جس کے اشٹام فروشوں کا تعاون ناگزیر ہے اس موقع پر محمود شاہ صدر رانامحمد جنرل سیکرٹری عامریٰسین ، عابد چوہدری ، جاوید کھماد اعجاز حسین ،محمد افضل ، محمد رفیق ، نوید پرنس ، عثمان جوہر ، حاجی عبدالحفیظ ،محمد اشرف ، سمیت کثیر تعداد میں اشٹام فروشوںنے شرکت اس نیوز کو نمایاں لگادیں ممنون ہوںگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) منشیات فروش گرفتار لاکھوں روپے کی منشیات برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ایس ایچ او چوہدری محمد منیر نے سی پلاٹ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد شاہد ولد رانا فریاد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے سواکلو چرس برآمد کرکے زیر دفعہ 9Cت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

Pir Mahal News

Pir Mahal News