وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں 60 دن کی توسیع کر دی

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی سے رینجرز کے خصوصی اختیارات کے حوالے سے پیش اور منظور ہونے والی قرار داد کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کو دہشت گردی، فرقہ وارانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کیلئے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں ایک سو بیس دنوں کی توسیع ہونی تھی لیکن اب سندھ حکومت نے اختیارات میں ساٹھ دنوں کی توسیع کی ہے۔

رینجرز کو سرکاری دفاتر میں چھاپے اور سرکاری افسران سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہو گا۔ رینجرز کو یہ اقدام کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہو گی۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق رینجرز کے ان اختیارات میں توسیع چھ دسمبر سے دی گئی ہے۔