وزیر اعلیٰ سندھ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا گرین سگنل مل گیا

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کا گرین سگنل مل گیا، قائم علی شاہ نے بھی اشارہ دے دیا۔

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو کراچی میں رینجرز کے چھاپے مارنے اور گرفتاریاں کرنے کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے۔ سمری پر دستخط کے بعد نوٹیفیکیشن آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ادھر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اس بات کا اشارہ دے دیا، رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کوئی خوشخبری پر صحافی کے سوال پر وزیر اعلی سندھ نے جواب دیا کہ خوشخبری ہے اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے۔