وزیر اعلی سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ آج شاہ فیصل کالونی میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ (آج) مورخہ 6 نومبر 2016ء بروز اتوار شام 5بجے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں آل کراچی عمر خطاب اینڈ محمد بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان کے علامیہ کے مطابق غازی اسپورٹس کے زیر اہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ آل کراچی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کے 6 ڈسٹرکٹس کی معروف شوٹنگ بال ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح آج ہوگا افتتاحی تقریب کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے۔