وزیر اعلی سندھ کا وسیم اختر کو فون، کامیابی کی مبارکباد دی

Wasim Akhtar and Qaim Ali Shah

Wasim Akhtar and Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں کامیابی پر ایم کیو ایم اور وسیم اختر کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعلی ہائوس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں واضح کامیابی پر ایم کیو ایم کو مبارکباد دی ہے۔

ہم ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وسیم اختر کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔