چیف سلیکٹر نے بیٹنگ مسائل حل کرنے کی ذمہ داری ہیڈ کوچ پر چھوڑ دی

Inzamam ul Haq

Inzamam ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بیٹنگ مسائل حل کرنے کی ذمہ داری ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر چھوڑ دی۔

کئی بیٹسمینوں کی آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں کو چھیڑ کر آؤٹ ہونے کی دیرینہ بیماری میں مدد دینے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ خامیاں موجود ہیں جو کھیلنے سے دور ہوںگی، ان مسائل کا حل کوچ کی ذمہ داری ہے۔

وہ اس پر کام بھی ضرور کرینگے، البتہ اگر مکی آرتھر نے بیٹسمینوں کا کوئی مسئلہ حل کرنے کیلیے میری معاونت چاہی تو ضرور رہنمائی کروں گا۔