معصوم بچوں پر حملہ انتہائی بزدلی ہے۔ واحد بخش

Wahid Baksh Barvi

Wahid Baksh Barvi

لیہ (نامہ نگار) صدر مرکزی انجمن تاجران و معروف سماجی رہنما واحد بخش باروی نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ انتہائی بزدلی ہے امریکہ اسرائیل اور انڈیا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں ضرب عضب کو مزید تیز کر کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنائے آرمی چیف کو مزید اسٹینشن دی جائے پوری قوم حکومت اور آرمی چیف کے ساتھ ہے۔