بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہی ہم ترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔ جنرل نذر

INAUGURATION BY THE CHIEF GUEST

INAUGURATION BY THE CHIEF GUEST

بوچھال کلاں (نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار مقررین نے فوجی فائونڈیشن کے افتتاح کے موقع پر کیا انھوںنے صدارتی خطبہ میں سکول کی انتظامیہ اساتذہ اور اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔ بالخصوص بچوںکی ہم نصابی سر گرمیوں میں شمولیت اور اسٹیج پرفارمنس سے بے حد متاثر ہوئے۔ سکول کی انتظامیہ کو تعلیم و تربیت میں طلباء کی کردار سازی کی تلقین کی۔

والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ صرف تعلیم کا راستہ ہی ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔ زندگی کی دوڑ میں کامیابی اور کامرانی نے صرف انھیں لوگوں کے قدم چومے ہیںجنہوں نے زمین اور دیگر سیم و زر کی بجائے صرف تعلیم کو ہی ترقی کے زینہ کے لئے منتخب کیاہے۔

جنرل صاحب نے طلباء کو سنجیدگی سے تعلیم میں دلچسپی اختیار کرنے کی تلقین کی اور بچیوں کے معاملہ میں بچوںکی تن آسانی پر افسوس کا اظہار کیا۔ تا ہم انھوں نے ناظریںکو یاد دلایا کہ یہ زرخیززمیں ڈاکٹرز ، انجینئرز اور جرنیلوں کی زمیں ہے اور انہیں زندہ تابندہ روایات کو جاری رہنا چاہئے۔

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی اس سے قبل سکول میں جنرل صاحب کی آمد پر مہمان خصوصی کا استقبال ڈائریکٹر ویلفئیر فوجی فائونڈیشن پاکستان میجر جنرل کلیم صابر تاثیر اور پرنسپل ریٹائرڈ اسکوارڈن لیڈر اجمل عاکف نے کیا۔ خوبصورت لباس میں ملبوس بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

آرمی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسسز راولپنڈی کے پرنسپل برگیڈئیر (ریٹائرڈ) حبدار احمد مدنی بطور خاص پروگرام میں شرکت کے لئے تشریف لائے۔ مہمان خصوصی نے عمارت کا افتتاح کیا بعد میں جنرل صاحب کی سماجی و تعلیمی خدمات کے پیش نظر سکول میں ان کے ہاتھوں پودا لگوایا گیا۔جنرل کلیم صابر تاثیر اور برگیڈئیر حبدار احمد مدنی صاحب نے بھی پودا لگایا۔

بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا ۔ والدین اور بچوں کے علاوہ علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی۔ چیئر مین ملک تنویر حیدر ، وائس چیئر مین ملک عظمت حیات بھی شامل تھے۔ مہمانوں کی تواضع کے ساتھ یہ خوبصورت پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹر ویلفئیر میجر جنرل کلیم صابر تاثیر نے مہمان خصوصی اور برگیڈیئر مدنی کو فوجی فائونڈیشن پاکستان کی شیلڈ پیش کیں۔

CHIEF GUEST FORMALLY INAUGURATING SCHOOL BLDG BY CUTTING THE RIBBONS

CHIEF GUEST FORMALLY INAUGURATING SCHOOL BLDG BY CUTTING THE RIBBONS

ADDRESS BY THE CHIEF GUEST

ADDRESS BY THE CHIEF GUEST