بچوں کی مشترکہ تحویل کے لیے بریڈ پٹ کی درخواست

Brad Pitt and Angelina Jolie

Brad Pitt and Angelina Jolie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے اداکارہ اینجلینا جولی سے علیحدگی کی صورت میں اپنے چھ بچوں کی مشترکہ نگہبانی کے لیے اپیل کی ہے۔

انھوں نے اینجلینا جولی کی جانب سے تمام بچوں کی مکمل نگہبانی حاصل کرنے کی درخواست کے جواب میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ خیال رہے کہ تمام بچے آٹھ سے 15 سال کی عمر کے درمیان ہیں۔

اداکارہ جولی نے 19 ستمبر کو جب علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تو انھوں نے اس کا سبب ناقابل مصالحت اختلافات بتایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بریڈ پٹ سے اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈوکس کے ساتھ ایک طیارے میں ہونے والے واقعات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں اطفال کے بہبود کی ایک ایجنسی اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ آخر ستمبر مہینے کی درمیانی تاریخوں کے دوران ایک پرائیویٹ پرواز کے دوران کیا واقعات رونما ہوئے تھے۔

فی الحال دونوں فنکاروں کے درمیان عارضی سمجھوتہ ہو کيا ہے اس لیے فائٹ کلب کے سٹار اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں جبکہ اسی دوران تحقیقات جاری رہیں گی۔

جولی اور پٹ کے تمام بچے آٹھ سے 15 سال کی عمر کے درمیان ہیں کیلیفورنیا کی عدالت عام طور پر مشترکہ تحویل یا نگہبانی کے حق میں ہوتی ہے لیکن طیارے میں ہونے والے واقعات کے نتائج جج کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ذاتی طور پر کسی فیصلے پر پہنچ سکتے ہیں تاکہ معاملہ عوام تک نہیں پہنچ سکے۔

مسٹر پٹ کی تحویل کی درخواست اینجلینا جولی کی طلاق کی درخواست کے جواب میں شامل تھی۔ انھوں نے بتایا کہ طیارے میں ہونے والے مبینہ جھگڑے کے ایک دن بعد دونوں 15 ستمبر کو علیحدہ ہو گئے۔

بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی سنہ 2004 سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور انھوں نے اپنے بچوں کے کہنے پر اگست سنہ 2014 میں باضابطہ شادی کی تھی۔

بریڈ پٹ نے بتایا کہ دونوں 15 ستمبر کو علیحدہ ہو گئے دونوں سنہ 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم مسٹر اینڈ مسز سمتھ کی شوٹنگ کے دوران قریب آئے تھے۔

یہ شادی بریڈ پٹ کی دوسری شادی تھی جو انھوں نے فرینڈز سیریئل کی سٹار جینیفر اینسٹن سے طلاق کے بعد کی تھی جبکہ یہ مز جولی کی بلی باب تھارنٹن اور جانی لی ملر کے بعد تیسری شادی تھی۔

ان دونوں کے چھ بچے ہیں جن میں میڈوکس، پیکس اور زہرہ گود لیے گئے بچے ہیں جبکہ شیلوہ اور جڑواں بچے نوکس اور ویویئنے ان کے اپنے بچے ہیں۔