چلی میں آٹھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ، دو افراد ہلاک

Chile Earthquake

Chile Earthquake

سنتیاگو (جیوڈیسک) چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں آٹھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

امریکی جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزے کا مرکز سنتیاگو سے 228 کلو میٹر دور 8 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ شدید زلزلے کے بعد لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

حکام نے زلزلے کے باعث اٹھنے والی لہروں کے بعد ساحلی علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

ریکٹر سکیل پر دو آفٹر شاکس کی شدت چھ اعشاریہ تین اور چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔