چین فضائی عملے کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے مسافروں کے خلاف نیا قانون منظور

Air Staff in China

Air Staff in China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایئرپورٹس سٹاف اور فضائی عملے کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے مسافروں سے نمٹنے کیلئے نیا قانون متعارف کروا دیا گیا۔

چین کی ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے منظور کردہ قانون کے مطابق ایئرپورٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے والی مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائیگا۔

فضائی مسافروں پر ایئرپورٹ کی حدود اور دوران پرواز عملے کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے پر نئے قانون کا اطلاق سوموار سے شروع ہو جائیگا، ایسے مسافروں کی تفصیلات چین کی تمام فضائی کمپنیوں کو فراہم کی جائیگی۔