چین : بس میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

China Bus Blast

China Bus Blast

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں بس دھماکے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق واقعہ سینٹرل چائنہ میں پیش آیا جہاں سڑک پر کھڑی بس میں دھماکا ہوا جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔

واقعے میں دو درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، چینی میڈیا کے مطابق بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں دھماکا تیل کی لیکج کے باعث ہوا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔

چین میں بسوں کے حادثے عام بات ہے ، ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال چین میں ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔