چین کے کیمیکل گودام میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی

China Blast

China Blast

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں کیمیکل کے گودام کے گرد ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد پچاسی ہوگئی، حکام نے دو میل کا علاقہ خالی کروا لیا

چین میں ہولناک صنعتی دھماکوں نے تشویشناک صورتحال پیدا کردی ۔چار دن گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا حکام نے آتش گیر مادے میں مزید دھماکوں کے خدشے کی وجہ سے دو میل کا علاقہ خالی کروالیا۔

ایک مقام پر آج پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دھویں کے سیاہ بادل دور سے دکھائی دے رہے۔

تیانجن میں بدھ کے روز ہونے والے دو دھماکوں کے بعد آتش گیر مادے میں آگ لگ گئی جس نے بڑے علاقے میں تباہی مچا دی۔