چین کے شہر شوکو میں کوئلے کی ایک کان میں حادثہ، 9 کان کن ہلاک

China Coal Mining Accident

China Coal Mining Accident

شوکو (جیوڈیسک) کے صوبہ شانشی کے شہر شوکو میں کوئلے کی ایک کان کے بیٹھ جانے سے نو کان کن ہلاک اور 10 محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں ایک کان کن کو زندہ بچا لیا گیا ہے جس کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ماہ جنوری میں چین کے ہیلونگ جیانگ، حنان اور ہوبے کی کوئلے کی کانوں میں حادثات سے کم از کم 40 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔