چین کا راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے اختلافات پر اظہار تشویش

Pakistan and China

Pakistan and China

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اختلافات سر اٹھانے لگے۔ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، عظیم ہمسائیہ چین بھی پریشان ہو گیا۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان بڑھتی گرما گرمی پر چینی حکومت میدان میں آ گئی۔

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، بیان کے مطابق اقتصادی راہداری پورے پاکستان کے لئے ہے۔ منصوبے کو دونوں ملکوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ دونوں حکومتوں کے درمیان بھی اس سلسلے میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔

چینی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام فریق آپس میں رابطے مضبوط بنائیں گے اور تمام اختلافات اتفاق رائے سے حل کر لیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کی تیز رفتار تعمیر کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ راہداری کی تکمیل سے دونوں ملکوں کےعوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔