چین میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل پرندے کی دھوم

Donald Trump and Bird

Donald Trump and Bird

چین کے ایک چڑیا گھر میں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل پرندے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

اس پرندے کی نیلی آنکھیں، سر پر سنہری کلغی، الگ چال ڈھال، اور ایک شان بے نیازی کو دیکھنے لوگ دور دور سے چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد لوگ جوق در جوق مرغ زرین ٹرمپ کو دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا رخ کرنےلگے ہیں۔

چڑیا گھر کی سیر کرنے والے سٹار پرندے کے ساتھ سیلفیاں اور تصویریں بھی بناتے ہیں۔