چین میں ڈوبنے والے بحری جہاز کے 12 افراد کو بچالیا گیا

China Drowning Ship

China Drowning Ship

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ڈوبنے والےبحری جہاز کے 12 مسافروں کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ 5 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز دریائے یانگ زی پیر کی شب طوفان کی وجہ سے ڈوبا جس میں عملے کے ارکان سمیت 458 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جس میں 150 بحری جہاز ، کشتیاں اور3 ہزار سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق 12 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، جن میں جہاز کا کپتان اور انجینئر بھی شامل ہیں ۔ 5 افراد کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔