چین کی طرف سے سرمایہ کاری کا اعلان ہوتے ہی بھارت و دیگر سامراجی ممالک کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں

DR IHSAN BARI

DR IHSAN BARI

ہارون آباد: قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ہوتے ہی بھارت، اسرائیل و دیگر سامراجی ممالک کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں انھیں پاکستان بین الاقوامی صنعتکاری اور کاروباری مرکز بلکہ گڑھ بنتا نظر آرہا ہے اس لیے ساری اسلام دشمن ، سیکو لر اور مغربی سامراجی قوتیں حتیٰ کہ ہندوبنیا بھی اس کو روکنے کے لیے کمر بستہ ہو گئے ہیں چینی پراجیکٹس کو پایۂ تکمیل تک پہنچنے کے لیے انتہائی کٹھن راستوں سے گزرنا پڑے گا۔

راء ،اس کے ایجنٹوں اور مغربی لادینی قوتوں نے چینی معاہدات کو ناکام بنانے کے لیے ار بوں روپے جھونک ڈالے ہیں کہ انھیں ترقی پذیر پاکستان وارا نہیں کھاتا بے دین قوتوں و دہشت گردوںنے پہلی قسط کے طور پر کراچی میں بس پر حملہ کرکے تقریباً 4 درجن افراد شہید کرڈالے ہیں اور کئی شدید زخمی اور جاں بلب ہیں انھوں نے پاکستان کے مرکزی حکمرانوں اور سندھ کی حکومت سے استعفیٰ کا شدید مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں اپنے حلف کے علی الرغم ملک سے دہشت گردی کو روکنے ان کا قلع قمع کرنے ، امن عامہ بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

پشاور آرمی سکول کا دلخرا ش واقعہ ، پنڈی جی ایچ کیو پر حملہ ، بلوچستان میں شدید قتل و غارت گری ، سندھ میںٹارگٹ کلنگ اور اب دل دھلا ڈالنے والابس سانحہ ، ہر طرف فرقہ وارنہ ،تخریبی وارداتیں،تمام حکمرانوں کی نااہلیوںکا منہ بولتا ثبوت ہیں حکمران فوراً مستعفی ہو کر اقتدار سپریم کورٹ کے حوالے کردیں اگر نواز ،زرداری ،عمران کی حکومتیں ایسا نہیں کرتیں تو فوراً اس کا سویو موٹو لے کر سپریم کورٹ نااہل ،کرپٹ حکمرانوں کو چلتا کرے اور 100دنوں کے اندر مکمل کڑا احتساب کرکے اُن کا بیرون ملک موجود سارا دھن دولت واپس منگوائے۔ 5ایکڑ یا15لاکھ روپے نقد رکھنے والوں کے الیکشن میںحصہ لینے پر پا بندی ہوانتخابات میں امیدواروںکی پبلسٹی اور جلسوں کا خرچہ حکومت اٹھائے تاکہ باکردار نچلے طبقوں کے افراد بذریعہ بیلٹ اقتدار میں آسکیں اور بلٹ کی سیاسی ختم ہو جائے اور پلید جاگیرداری ، ناجائز سرمایہ داری اور وڈیرہ شاہی کے عفریت گہرے دفن ہو جائیں۔