چینی صدر کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات‘ باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

Xi Jinping

Xi Jinping

تاشقند (جیوڈیسک) کرغزستان کے صدر الماس بیک آتمبائیف اور چین کے صدر شی جن پنگ کے مابین جمعہ کو ملاقات میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سمیت باہمی تبادلوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چین کے صدر نے کہا کہ تین سال قبل دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام عمل میں آیا۔

دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دے رہے ہیں ۔