چین: لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی

China Land Sliding

China Land Sliding

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد سولہ ہو گئی ہے۔ زہیجیانگ صوبے میں پیش آنے والے اس حادثے میں ستائیس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مٹی تلے دبے سولہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام نے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر قریبی علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

ایک روز پہلے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے تیس گھر مٹی تلے دب گئے تھے۔