چین میں لینڈ سلائیڈنگ، چھبیس افراد لاپتہ ہو گئے

China Landslide

China Landslide

شانژی (جیوڈیسک) شمالی چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے چھبیس افراد لاپتہ، چودہ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

چین کے شمالی صوبے شانژی میں پیش آنے والے واقعے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی عمارات مٹی تلے دب گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے چودہ افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تیز بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکام نے قریبی علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

رواں سال مون سون کی بارشوں کے بعد چین میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔