چین نے میزائل ٹیکنالوجی رجیم میں بھارتی شمولیت کی مخالفت کردی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے میزائل ٹیکنالوجی پر کنٹرول کے معاہدے ایم ٹی سی آر میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کی شمولیت کے بعد ایم ٹی سی آرکے موثر ہونے کا ازسرنو جائزہ لے رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ٹی سی آرمیں بھارت کی شمولیت سے جوہری عدم پھیلاؤ کے مقصد کے حصول میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ چین نے حال ہی میں بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت پر یہ موقف اختیار کرتے ہوئے رکوائی ہے کہ بھارت نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے اور اس طرح وہ این ایس جی کی رکنیت کا اہل نہیں ہے۔ چین اگرچہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا سرگرم رکن ہے تاہم اس کے باوجود اسے ابھی تک ایم ٹی سی آر کی رکنیت نہیں دی گئی۔