چین : قومی سلامتی کے نام پر سخت قانون کی منظوری

China Law

China Law

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے قانون سازوں نے قومی سلامتی کے ایک متنازع وسیع قانون کی منظوری دی ہے جس میں کئی شعبوں میں حکومت کی گرفت سخت بنا دی گئی ہے۔

اس قانون کے تحت قومی سلامتی کی تعریف اس قدر وسیع ہے کہ اس میں مالیات سے لے کر سائبر سکیورٹی اور مذہب تک ہر چیز شامل ہے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اس میں ’لوگوں کے بنیادی مفادات کا تحفظ ہو گا۔