چین کے شمالی صوبے جیلن میں بس پل سے گر گئی، 11 سیاح ہلاک

China Bus Bridge Fells

China Bus Bridge Fells

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمالی صوبےجیلن میں بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 11 سیاح ہلاک ہو گئے۔

غیر خبر ایجنسی کے مطابق چین میں سیاحوں سے بھری بس پُل سے نیچے جاگری نتیجے میں 10 غیر ملکی سیاحوں سمیت 11 سیاح ہلاک ہوگئے ۔حادثہ چین کے شمالی صوبے جیلن کے شہر جیان میں پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری بس پُل سے نیچے جاگری۔

بس میں جنوبی کوریا کے 26 اور دو مقامی سیاح سوار تھے، حادثے میں 10 کورئین اور ایک چینی سیاح ہلاک ہوا، جبکہ زخمی ہونے والے سیاحوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حکام نےحادثے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔