چین میں ضعیف افراد کے خصوصی مرکز میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک

China Fire

China Fire

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ضعیف افراد کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ ہینان کی لوشان کاؤنٹی میں واقع ضعیف افراد کی دیکھ بھال کے خصوصی مرکز میں آگ لگ گئی، جس سے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکام نے ریسکیو کا کام شروع کر دیا، حادثے کے وقت عمارت میں 50 سے زائد افراد موجود تھے جن میں 38 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی کی حال تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ چین کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں آتشزدگی کے واقعات میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے، رواں برس گوانگ زو صوبے میں ایک گودام میں آگ لگنے سے 17 افراد زندہ جل گئے تھے جب کہ 2013 میں اسی نوعیت کے ایک واقعے میں 120 افراد ہلاک ہوئے تھے۔