چین پاکستان کا انتہائی با اعتماد اور مخلص دوست ہے۔ میاں عرفان دولتانہ

PML-N

PML-N

لاہور : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا انتہائی با اعتماد اور مخلص دوست ہےـچین کا پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں کردار لائق تحسین ہے اور پاکستان کے عوام چین کے تعاون و دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںـ انہوںنے کہاکہ چین نے پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہےـ

چین کے صدر اور حکومت کی جانب سے سی پیک کے منصوبے پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہیںـپاکستان کے عوام اور ہماری آئندہ نسلیں چین کے تاریخی اقتصادی پیکیج کو کبھی فراموش نہیں کرسکتےـانہوںنے کہاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت صرف 33ارب ڈالرکی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہےـسی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاری سے 100 میگا واٹ کا سولر منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہوگاـتوانائی کے متعدد منصوبے 2017کے آخر تک بجلی کی پیداوار دے رہے ہوں گےـانہوںنے کہاکہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں ، چین اور پاکستان کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہےـچین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان میں ایک روشن معاشی مستقبل کی نوید ہے۔