چین: صوبے ژی جیانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی

Land Sliding

Land Sliding

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے ژی جیانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ دو دن پہلے ہونے والے حادثے میں ابتدائی طور پر 11 افراد ہلاک جبکہ 27 لاپتہ ہو گئے تھے۔

حادثے میں 21 گھروں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ 300 سو سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ملبہ ہٹانے کا کام اور لاپتہ افراد کی تلاش زور شور سے جاری ہے اور ریسکیو آپریشن میں 2 ہزار 3 سو ریسکیو اہلکار جبکہ 30 مختلف مشینیں شریک ہیں۔