چین : دریائے یانگ ژی میں مسافر بردار جہاز ڈوب گیا، 450 افراد سوار تھے

Ship Sunk

Ship Sunk

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی میڈیا کے مطابق جہاز نانجنگ سے چونگ کنگ جا رہا تھا کہ طوفان میں پھنس گیا۔ جہاز پر 406 مسافر ، پانچ ٹریول ایجنسی کے اہلکار اور عملے کے سینتالیس افراد سوار تھے۔

میڈیا کا کہنا ہے حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ ڈھائی سو فٹ لمبا جہاز پانچ سو چونتیس افراد کو لے جا سکتا تھا۔

جہاز کے کپتان اور چیف انجینئر سمیت 8 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔