پاک چین روٹ میں مبینہ تبدیلی کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاون

Shutter Down Strike

Shutter Down Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں مبینہ تبدیلی کے خلاف کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔ گوادر سے کاشغر تک پاک چین اقتصادی راہ داری کے روٹ میں مبینہ تبدیلی کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی اپیل عوامی نیشنل پارٹی نے کی تھی۔

مسلم لیگ ق، جمعیت علما اسلام (ن)، بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہڑتال کی حمایت کی۔ ہڑتال کے دوران لیاقت بازار، طوغی روڈ، جنا ح روڈ، عبدالستار روڈ، پرنس روڈ اور اس سے ملحقہ علاقے مکمل طور بند رہے۔ اے این پی کے رہنماوں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے پر عوام تاجر برادری اور حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھیں۔ ان کا موقف تھاکہ اقتصادی راہ داری کا سابقہ روٹ بحال کیا، جائے تاکہ کسی صوبے کی حق تلفی نہ ہو۔ کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کئے گئے تھے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔