چین : بحری جہاز ڈوبنے سے مرنے والوں کی تعداد 345 ہو گئی

Ship

Ship

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں بحری جہاز ڈوبنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 345 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے والی ریسکیو ٹیموں نے کرینوں کی مدد سے جہاز کو سیدھا کرنے کے بعد مزید سینکڑوں لاشیں برآمد کی ہیں۔

اس موقع پر مسافروں کے غمزدہ لواحقین کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود تھی۔