چین میں شدید برفباری ،امریکا، برازیل، ارجنٹینا میں سیلاب

China Snowfall

China Snowfall

بیجنگ/نیویارک (جیوڈیسک) چین میں شدید برف باری کے نتیجے میں گاڑیاں برف میں دھنس گئیں، طوفان اور سیلاب نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچادی۔برطانیہ،برازیل اور ارجنٹینا کو بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ چین کے علاقے سنکیانگ میں شدید برف باری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔سڑکوں پر برف جمع ہونے سے کئی گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔

امریکا کی جنوب، جنوب مغربی اور وسط مغربی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں 43 افراد ہلاک ہوئےہیں، میزوری اور نیو میکسکیو میں حکام نے ایمرجنسی نافذ کر دی، برف باری اور طوفان کے باعث ملک بھر میں ڈیڑھ ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

انگلینڈ کے شمالی حصوں میں شدید بارشوں سے مانچسٹر،Rochdale اور لیڈز میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ مغربی یارک شائر میں بدترین سیلاب کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے لاطینی امریکا کے ملکوں ارجنٹینا،برازیل اور پیراگوئے میں شدید بارشوں کے بعد کئی دن سے جاری سیلابی صورت حال بر قرار ہے۔