چین کا پہلا خلائی دوربین والا مصنوعی سیارچہ روانہ

Space Telescope Artificial Satellites

Space Telescope Artificial Satellites

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے پہلی خلائی دوربین پر مشتمل مصنوعی سیارچہ جمعرات کی صبح خلا میں بھیج دیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈارک میئر پارٹیکل ایکسپلور سیٹلائٹ کا نام ووکانگ رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مصنوعی سیارچہ اپنے اوپر نصب دوربین کی مدد سے خلا میں موجود غیر مرئی مادے ڈارک میئرکے بارے میں شواہد اکٹھے کرے گا۔ مصنوعی سیارچے کو جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ڈی نامی راکٹ کے ذریعے مشن پر روانہ کیا گیا۔

مصنوعی سیارچہ زمین سے 500 کلو میٹر دور مدار میں رہ کر خلا میں موجود بہت زیادہ توانائی والےذرات کی سمت، توانائی اور ان پر موجود چارج بارے معلومات فراہم کرے گا۔