چین میں طوفان نے تباہی مچا دی، 78 افراد ہلاک

China Storm

China Storm

بیجنگ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے جیانگ سو میں آنے والے شدید طوفان نے ہر طرف تباہی اور بربادی پھیلا دی ہے۔

طوفان کی وجہ سے کم از کم 78 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان اس قدر شدید تھا کہ کھمبے اور درخت اکھڑ گئے۔ گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئی۔

طوفان کے باعث سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔ چینی انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔