چین: ٹرک میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

China Truck Explosion

China Truck Explosion

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے ہونان کی سڑک پر ٹرک میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یوئیانگ شہر کی شاہراہ پر ٹرک میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ٹرک میں مبینہ طور پر آتش گیر سامان لے جایا جا رہا تھا۔ دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جبکہ کئی گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئیں۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ جہاں 4زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔