چین اور ویتنام میں طیارے کی لینڈنگ پر تنازعہ پیدا ہو گیا

China and Vietnam

China and Vietnam

بیجنگ (جیوڈیسک) ویت نام نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ بیجنگ نے ایک مصنوعی جزیرے پر طیارہ اتار کر ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی کی جبکہ چین کا کہنا ہے کہ اسے فیئری کراس ریف کے خطے پر مکمل خود مختاری حاصل ہے۔

ایک غیر عسکری طیارے کو ہوائی پٹی پر اتار کر اسکے معیار کی جانچ کی گئی۔

بحیرہ جنوبی چین کے پورے خطے پر چین اپنا دعوی پیش کرتا ہے جو کہ دوسری ایشیائی ممالک ویت نام اور فلپائن کے دعوئوں سے متصادم ہے ویتنام نے چین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے متنازع بحیرہ جنوبی چین (ساؤتھ چائنا سی) کے ایک مصنوعی جزیرے پر طیارہ اتار کرویتنام کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔