چین دنیا بھر میں فوج اور بڑھا رہا ہے: پینٹاگون

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے چین کی جانب سے بھارتی سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ چین نے بھارت سے ملحقہ سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں غیرمعمولی حد تک اضافہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع ابراہم ڈنمارک نے کانگریس میں سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ بھارتی سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے پیچھے کیا مقصد ہیں۔

ابراہم ڈنمارک کے مطابق چین دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں اپنی فوجیوں اور فوجی اڈوں کے تعدا دمیں اضافہ کر رہا ہے۔ امریکہ بھارت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کریگا۔ چین پاکستان اور دیگر دوست ممالک میں اپنی بحریہ کے لاجسٹکس مراکز کی تعداد میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

ہم بھارتی سرحد پر چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں اور اضافی فوج کی تعیناتی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ چین پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں اپنا دفاعی اثرورسوخ بڑھا رہا ہے۔ اسکا واضح ثبوت پاکستان کے بعض علاقوں میں چینی فوج کی موجودگی ہے۔ بھارت جنوبی ایشیائی خطے کا اہم ملک ہونے کے ناطے امریکہ کیلئے اہمیت کا حامل ملک ہے۔