چینی صدر مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

Xi Jinping

Xi Jinping

ریاض (جیوڈیسک) ریاض میں دو دن قیام کے دوران چینی صدر سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وہ جی سی سی اور او آئی سی کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ پچھلے سات سال میں یہ کسی بھی چینی صدر کا پہلا سعودی عرب کا دورہ ہے۔

توقع ہے کہ چینی صدر اپنے دورے کے دوران سعودی عرب ایران کشیدگی کو کم کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔